ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوںاور - ہیرانگڑی میں آپکار برادرس ٹرسٹ کی جانب سے  دینی و فلاحی اور سماجی خدمات : نوتعمیر شدہ جامع مسجد کا افتتاح

ہوںاور - ہیرانگڑی میں آپکار برادرس ٹرسٹ کی جانب سے  دینی و فلاحی اور سماجی خدمات : نوتعمیر شدہ جامع مسجد کا افتتاح

Mon, 04 Oct 2021 18:14:59    S.O. News Service

ہوناور:4؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کےہیرانگڑی میں آپکار برادرس ٹرسٹ کی جانب سے 3اکتوبر اتوار کو دینی و فلاحی کاموں کی منعقدہ افتتاحی تقریب میں عوامی سہولیات کےلئے رعایتی معاوضہ پر ایمبولنس سروس اور قبر کھودنے والی مشین کا اجراء کیا گیا تو اس موقع پر تجدیدکردہ جامع  مسجد ہیرا نگڑی کا بھی افتتاح عمل میں آیا۔

افتتاحی تقریب میں بھٹکل حلقہ کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ عوامی سہولیات اور خاص کر مریضوں کی خدمات کےلئے ایمبولنس وقف کرنا نیکی کا کام ہے ، ایسے کاموں سےبھگوان خوش ہوتاہے۔ آپکار ٹرسٹ کی جانب سے انجام دی جارہی سماجی خدمات قابل ستائش ہیں جس کے لئے وہ مبارکبادی کےمستحق ہیں۔ رکن اسمبلی نےکہاکہ آپ کے علاقےمیں سڑک اور پینے کے پانی کی سپلائی کا کام جاری ہے اگلے دو تین مہینوں میں یہ دونوں کام پورے ہونگے اور میں دوبارہ یہاں اس کی افتتاح کےلئے ضرور آؤنگا۔ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ اپنے لئے مطالبات نہیں کرتے بلکہ عوامی سہولیات کے لئے مطالبات پیش کرتے ہیں ، میں ضرور آپ کے کاموں کو پورا کرنےکی کوشش کرونگا۔ انہوں نے کہاکہ میں صرف بھاشن دینے والا ایم ایل اے نہیں ہوں ، مجھ پر بھروسہ رکھیں آپ کا ہر کام ہوگا۔ پروگرام کے بعد رکن اسمبلی کو ہیرانگڑی علاقے میں عوامی سہولیات مہیا کرنےکے تعلق سےایک میمورنڈم دیاگیا۔

اس موقع پر ساحل آن لائن سے بات چیت کرتےہوئے آپکار ٹرسٹ کے صدر جلال اسماعیل اپکارنے بتایا کہ ہیرانگڑی کی جامع مسجد کو شہید کرکےدوبارہ اس کی تعمیر نو کی گئی ہےجس کا افتتاح عمل میں آیا ہے۔ اسی طرح سماجی خدمات کے طورپر رعایتی قیمت پر ایمبولنس سروس دی جارہی ہے۔ یہاں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ہیرانگڑی حدود میں اگر کسی کو گھر سے قبرستان تک میت کو لےجانے میں کوئی مشکل یا دقت ہورہی ہے تو مفت میں ایمبولنس کی خدمات کو حاصل کیا جاسکتاہے۔  اور کسی کی وفات پر فوکس لائٹس، جنریٹر اور قبر کھودنے والی مشینیں بھی مفت میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔  


Share: